تروونت پورم، 5؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملیالوی اداکارہ سانوشاسنتوش کے ساتھ چلتی ٹرین میں چھیڑچھاڑ کامعاملہ سامنے آیاہے۔واردات کے وقت سانوشاسنتوش منگلورسینٹرل اورتروونت پورم کے بیچ چلنے والی مالویلی ایکسپریس سے سفرکررہی تھی۔ فی الحال پولس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سانوشانے بتایاکہ ٹرین کے اوپرسیٹ پرسورہی تھیں، رات قریب ایک بجے انہیں محسوس ہواکہ کوئی ان کے ہونٹ چھورہاہے۔ سانوشانے ہمت سے کام لیا اوراس آدمی کا ہاتھ پکڑلئے اورزور زورسے چلانے لگیں، لیکن حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ کوئی بھی مددکیلئے آگے نہیں آیا۔
23 سال کی اس اداکارہ نے بتایا کہ دو فروری کی صبح کو منگلورو سینٹرل سے تروننت پورم کے درمیان چلنے والی ماویلی ایکسپریس سے وہ سفر کررہی تھیں۔ سفر کے دوران رات میں ادکارہ کو لگا کہ کوئی ان کے ہونٹوں کو چھو رہا ہے۔
کافی دیرشورمچانے کے بعد صرف دولوگ ان کی مدد کیلئے آگے آئے ۔دونوں فوراً ٹی ٹی کو کھوجنے نکل گئے۔ ٹی ٹی کے آنے تک سانوشانے ملزم کوپکڑے رکھاتھا۔ ٹرین جب ترشور ریلوے اسٹیشن پررکی تب ملزم کوپولس کے حوالے کیاگیااس کے بعد سانوشا نے پولس کواپنا بیان درج کروایا۔
ملزم کی شناخت 40سالہ انتوبوس کے طورپرہوئی ہے۔ پولس نے ان کے خلاف آئی پی سی دفعہ 354کے تحت معاملہ درج کرلیاہے۔ ٹرین اس حادثہ پرسانوشاحیران ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اگرمیں ٹرین میں اکیلی پریشان تھی لیکن کوئی مددکیلئے سامنے نہیں آیا۔ اگریہی بات میں سوشل میڈیا پرکہتی توہزارآگے آجاتے ۔میرے خیال سے لوگ فیس بک صرف احتجاج ہی درج کرواتے ہیں۔
ٹی ٹی ای نے اس واقعہ کی جانکاری ریلوے پولیس کو دی اور اگلے ہی اسٹیشن پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔